Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کرکٹرز کی جانب سے ورلڈکپ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے مگر ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں فیورٹ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ لندن میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں فیورٹ تو نہیں مگر ماضی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ہماری ٹیم نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کیا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔
اظہر علی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے میچ کا بھی بہت انتظار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سمرسیٹ کے ہوم گراؤنڈ ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔ اظہر علی کہتے ہیں کہ اس میچ میں مجھے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا موقع ملے گا اور امید ہے کہ ٹاؤنٹن میں پاکستان ٹیم کو شائقین کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملے گی۔