Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2011 میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے شاہد آفریدی نے پیشگوئی کی ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ 2019 کے فائنل میں پہنچے گی۔ پی سی بی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بہت سارے تجربات کے بعد اب بہترین کمبی نیشن بن گیا ہے، ہماری بیٹنگ ہماری کمزوری سمجھی جاتی تھی مگر اب ہمارے بیٹسمین زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بولنگ لائن میں تجربے کی کمی تھی، فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہو گا جبکہ شاداب خان بھی اہم ثابت ہوں گے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اب ہمارے پاس شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔ بوم بوم نے پیشگوئی کی کہ پاکستان ٹیم کو اس مرتبہ سیمی فائنل اور پھر فائنل میں جاتا دیکھ رہا ہوں۔