ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچوں سے بھرپور کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز اختتام کو پہنچ گئی۔ ساؤتھ افریقہ نے پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ بینونی میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان ویمن ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں پر 125 رنز ہی بنا سکی۔ ندا ڈار 28 اور عالیہ ریاض 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں ساؤتھ افریقہ کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گر گئی۔ اس کے بعد لیزلی لی نے 75 اور ڈی کلرک نے 37 رنز بنا کر ساؤتھ افریقہ کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔ لیزلی لی شاندار اننگز کھیلنے پر ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پر پاکستان کی ندا ڈار نے ویمن آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔