Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز لندن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس ہوئی۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ورلڈکپ کا فارمیٹ اچھا ہے، زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، صرف پہلے میچ پر نظر نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے عزم سے آئے ہیں اس لیے تمام میچز میں اچھی پرفارمنس دینی ہو گی۔
افغانستان ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں میں جنون کی حد تک کرکٹ سے لگاؤ ہے، ہم ان کی امیدیں پوری کرنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانیوں کو کرکٹ سے ہی خوشی ملتی ہے، امید کرتا ہوں ہمارے ملک میں امن بحال ہو گا اور یہاں جو ٹیمیں ہیں وہ وہاں آ کر بھی کھیلیں گی۔
انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن اپنی ٹیم سے مطمئن نظر آئے اور انھوں نے کہا کہ اس سے بہتر تیاری کے ساتھ ورلڈکپ میں نہیں آ سکتے تھے۔ اوئن مورگن نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو گا اگر ہماری ٹیم فائنل میں پہنچے، میں یہ خواب دیکھتا ہوا بڑا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں اور ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے وننگ رنز اسکور کروں۔