Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے ایک ٹی وی پروگرام کی رمضان نشریات میں شرکت کی۔ پروگرام کی میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ ٹیم کے کن کھلاڑیوں کے ساتھ آپ کی دوستی زیادہ تھی اور کون سا کھلاڑی سب سے اچھی کارکردگی دکھاتا تھا؟ مصباح الحق نے جواب دیا کہ بطور کپتان ہر کھلاڑی آپ کے لیے میچ وِنر ہوتا ہے، ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں کی نہیں ہوتی بلکہ ہر کھلاڑی کا اپنا کردار ہوتا ہے۔
انھوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مشینری کا کوئی بھی پرزا صحیح طریقے سے کام نہ کر رہا ہوتا تو بطور ٹیم آپ کے لیے جیتنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ جب میں کپتان تھا اس وقت سعید اجمل، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا شاہد آفریدی آپ کی بات مانتے تھے؟ مصباح الحق نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں آفریدی سے صرف ایک مطالبہ کرتا کہ 20 گیندیں کھیل لو کیونکہ مجھے معلوم ہوتا تھا کہ اگر وہ اتنی گیندیں کھیل گئے تو ہمیں 45-40 رنز اسکور کر دیں گے۔