Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلینڈ کے اسپن بولرز کی کوچنگ کریں گے۔ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ وہ 30 مئی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں اور میگا ایونٹ کے صرف 5 میچز میں میزبان ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔ سابق آف اسپنر نے بتایا کہ انگلینڈ کے ساتھ میرا 2 سالہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے لیکن مجھے کچھ روز کے لیے بلایا گیا ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان ٹیم کے اسپن بولرز کی رہنمائی کب کریں گے؟ تو ثقلین مشتاق نے جواب دیا کہ میری اولین ترجیح پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا ہی ہے، پی سی بی جب بھی مجھے بلائے گا میں حاضر ہو جاؤں گا۔ ثقلین مشتاق "دوسرا" کے موجد ہیں اور انھوں نے اپنی اس گیند سے نامور بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کیں۔