Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے تمام دس ٹیموں کے کپتانوں نے گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کر لی ہے اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے جبکہ بولنگ اور فیلڈنگ میں سامنے آنے والی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد نے خواہش ظاہر کی وہ ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننا چاہیں گے تو سرفراز احمد نے جواب دیا کہ 1992 والی تاریخ دہرانا چاہتا ہوں لیکن یہ نہیں پتا کہ مستقبل میں عمران خان کی طرح وزیراعظم بھی بنوں گا یا نہیں۔