Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز میں صرف 5 روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ وارم اپ میچز کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی نے اس عالمی کپ میں ٹاپ تھری بولرز کے نام بتا دیے ہیں ہیں جن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے جسپریت بمراہ اور آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز شامل ہیں۔
گزشتہ ورلڈکپ میں مچل اسٹارک نے 10 کی شاندار اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی جیتے تھے۔ جسپریت بمراہ کی 49 ون ڈے میچوں میں 85 وکٹیں ہیں جبکہ ان کا بولنگ اسٹرائیک ریٹ 29.4 کا ہے۔ پیٹ کمنز کے حوالے بریٹ لی نے کہا کہ ان کے پاس ایک اچھے بولر کے تمام ہتھیار موجود ہیں اس لیے انھیں نظرانداز کرنا غلطی ہو گی۔