Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کو پچھلے 9 میں سے آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسی وجہ سے آئی لینڈرز کم توقعات کے ساتھ ورلڈکپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ عالمی کپ میں سری لنکا کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گے جنہوں نے گزشتہ چار سال سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی۔
دیموتھ کرونارتنے کو ٹیسٹ فارمیٹ کا بہترین بیٹسمین تصور کیا جاتا ہے اور رواں سال سری لنکا نے کرونارتنے کی قیادت میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف اُن کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس دورہ ساؤتھ افریقہ پر سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست ہوئی تھی۔
اس شکست کے بعد سری لنکا کرکٹ نے لستھ ملنگا سے ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے کر یہ ذمہ داری بھی دیموتھ کرونارتنے کو اس امید کے ساتھ سونپی ہے کہ وہ ون ڈے ٹیم کو بھی جیت کی راہ پر گامزن کریں گے۔ سری لنکا ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔