رمیز راجہ اور سعید انور کو کرکٹ سے الگ ہوئے لمبا عرصہ بیت چکا ہے لیکن دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔ سعید انور نے ورلڈکپ کے 21 میچز کھیلے اور تین سنچریاں اسکور کیں جبکہ رمیز راجہ بھی اتنی ہی سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ عامر سہیل 16 میچز میں 2 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ عمران خان، ظہیر عباس، سلیم ملک، جاوید میانداد اور عمران نذیر بھی ایک، ایک سنچری اسکور کر چکے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ ورلڈکپ اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد ہی ورلڈکپ میچ میں سنچری بنا سکے ہیں۔ انھوں نے یہ واحد سنچری 2015 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔