آئی سی سی کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم ورلڈکپ کے حوالے سے بہت زبرست کام کر رہی ہے جس نے کھلاڑیوں کے دلچسپ انٹرویو لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا بھی ایک دلچسپ انٹرویو ہوا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کس سابق اسٹار کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے تو فاف ڈوپلیسی نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بیٹسمین برائن لارا کا نام لیا۔
فاف ڈوپلیسی سے جب کسی سپر ہیرو کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں اڑنا پسند ہے اس لیے سپرمین میرا انتخاب ہے۔ موجودہ کرکٹرز میں سے کسی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا سوال ویرات کوہلی سے پوچھا گیا تو انھوں نے فاف ڈوپلیسی کا نام لیا۔ ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ اپنا پہلا میچ 23 مئی کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔