پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں وہاب ریاض اور محمد عامر کے آنے سے بولنگ لائن اپ کو استحکام ملے گا جبکہ دیگر بولرز پر سے دباؤ بھی کم ہو گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بولرز نے کافی غلطیاں ہوئیں اور اس کے بعد نیٹ سیشن میں ان غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یارکرز کی بھرپور پریکٹس کی ہے، اب تجربہ کار وہاب ریاض اور محمد عامر بھی آ گئے ہیں جس سے مدد ملے گی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ سب بولرز نے اس حوالے سے بیٹھ کر بات کی ہے اور اب انشاءللہ ورلڈکپ میں غلطیاں کم سے کم نظر آئیں گی۔
افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں حسن علی نے پاکستان کی جانب سے بیٹنگ ضرور کی مگر وہ بولنگ کرنے نہیں آئے۔