وہاب ریاض کو ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تو کافی تنقید ہوئی اور سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے سوالات اٹھائے گئے تاہم ٹیم مینجمنٹ نے وہاب ریاض پر اعتماد برقرار رکھا اور انھیں افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں موقع دیا۔ وہاب ریاض نے بھی اپنے مداحوں اور مینجمنٹ کو مایوس نہیں کیا اور شاندار پرفارمنس دے کر ناقدین کے منہ بند کر دیے۔ وہاب ریاض نے 7.4 اوورز میں 46 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی مگر پاکستان ٹیم اس میچ میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسری جانب چکن پاکس سے چھٹکارا حاصل کرنے والے محمد عامر نے بھی ٹیم میں کم بیک کیا مگر خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے۔ انھوں نے 6 اوورز میں 27 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔