سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کریں اور بطور اوپنر کھیلیں کیونکہ اختتامی اوورز میں وہ اس طرح سے بیٹنگ نہیں کر پا رہے جو صورتحال کے مطابق کرنی چاہیے۔ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر جنید خان کے ردعمل پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انھیں اس طرح نہیں کرنا چاہیے۔ جنید خان نے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں انھوں نے منہ پر ٹیپ لگا رکھی تھی اور لکھا کہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔ قومی ٹیم میں جارح مزاج آل راؤنڈر کی کمی سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اس وقت ایسا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے جو عبدالرزاق کی طرح کھیل سکے۔