Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

South Africa vs Australia 2020

آئندہ سال ساؤتھ افریقہ تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے دورے کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 26 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں 29 فروری، 4 اور 7 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی۔
آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ سال دورہ ساؤتھ افریقہ پر گئی تھی تو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ہونے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی وجہ سے کینگرز کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وانر پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک، ایک سال جبکہ کیمران بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
تینوں کرکٹرز اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں۔ ورلڈکپ میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کریں گے۔