Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا ورلڈکپ اسکواڈ متوازن اور مضبوط ہے، انگلینڈ کے پاس ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تین مرتبہ ورلڈکپ کا فائنل کھیلا مگر ایک مرتبہ بھی وہ عالمی کپ کی ٹرافی نہیں جیت سکی۔
اسٹورٹ براڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن روئے، جوز بٹلر، بین اسٹوکس اور مورگن جیسے جارح مزاج اور میچ ونر بیٹسمین موجود ہیں جو کہ اکیلے ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فاسٹ بولر کے مطابق موجودہ انگلش ٹیم جتنی متوازن اور مضبوط ہے اس سے قبل کبھی اتنی متوازن نہیں تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو میگا ایونٹ میں ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھی فائدہ حاصل ہو گا اس لیے ٹیم کے پاس عالمی ٹائٹل جیتنے کا زبردست موقع ہے۔