Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے "آل ٹائم فیورٹ" اسکواڈ کا انتخاب کر لیا جس میں انھوں نے بطور کپتان عمران خان کو چنا۔ انضمام الحق نے اپنے منتخب کردہ اسکواڈ میں ماجد خان، سعید انور اور شرجیل خان کو اوپننگ بیٹسمین کے طور پر شامل کیا۔ شرجیل خان کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ بہت زبردست کھلاڑی ہیں اور مجھے پسند بھی ہیں مگر ان کی بدقسمتی ہے کہ پاکستان کے لیے اب تک زیادہ نہیں کھیل سکے۔
مڈل آرڈر میں انضمام الحق نے ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف کو شامل کرنا بہتر سمجھا۔ انضمام الحق کے "آل ٹائم فیورٹ" اسکواڈ کے فاسٹ بولرز عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر ہیں جبکہ اسپن بولنگ میں انھوں نے مشتاق احمد اور شاہد آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
انھوں نے کامران اکمل کو بطور وکٹ کیپر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ کامران اکمل موجودہ دور کی جدید کرکٹ کے مطابق جارحانہ بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں اس لیے انضمام الحق نے کامران اکمل کو معین خان اور راشد لطیف جیسے وکٹ کیپرز پر ترجیح دی۔