انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ساؤتھیمپٹن میں پریکٹس کرتے ہوئے انجرڈ ہو گئے۔ پریکٹس سیشن کے دوران اوئن مورگن کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں معمولی فریکچر ہوا جس کے بعد انھیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں ان کے ایکسرے ہوئے۔ اس انجری کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
افغانستان کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں بھی ان کی ٹیم میں واپسی مشکل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف دوسرا میچ 27 مئی کو کھیلے گی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان اوئن مورگن ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں۔ میزبان ٹیم اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز 30 مئی کو ساؤتھ افریقہ کیخلاف میچ سے کرے گی۔