Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔ میچ میں قومی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات میں گھری رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 100 رنز کے مجموعی اسکور پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان زبردست پارٹنرشپ قائم ہوئی۔
بابر اعظم نے 108 گیندوں پر دس چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 112 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم کی اس شاندار بیٹنگ پرفارمنس سے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک بھی خوب متاثر ہوئے۔
مائیکل کلارک نے کہا کہ اگر پاکستان کو ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو بابر اعظم کا بہت بڑا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو پاکستان ٹیم کا ویرات کوہلی بھی قرار دیدیا۔