Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست اور پھر وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی تیاریوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن کپتان سرفراز احمد پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم میگا ایونٹ شروع ہوتے ہی اپنا کھویا ہوا اعتماد حاصل کر لے گی۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے، انگلینڈ کے پانچ مختلف گراؤنڈز میں کھیل چکے ہیں، ہر جگہ پچز مختلف تھیں جس کا مطلب ہے کہ ہم یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ میری ٹیم میدان میں لڑ رہی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم دو میچز جیتنے کے قریب آئے لیکن قسمت نے ہمارا ساتھ نہ دیا اور ہم شکست سے دوچار ہوئے۔ سرفراز احمد نے وہاب ریاض سے متعلق کہا کہ امید ہے وہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔