Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ منسوخ ہونے پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بہت اچھی تیاری کر لی ہے اور ورلڈکپ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔
محمد حسنین نے کہا کہ انگلیںڈ کی کنڈیشنز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور ورلڈکپ میں اس پر عملدرآمد کر کے اچھی پرفارمنس دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ نیٹس میں محنت کر رہے ہیں اور امید ہے آگے چل کر مزید بہتر پرفارم کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل تھی لیکن وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے کیونکہ نوجوان بولرز کو ہمیشہ سینیئر بولرز کی مدد درکار ہوتی ہے۔