Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض کو شامل کیا گیا اور انھوں نے افغانستان کے خلاف تین وکٹیں حاصل کر کے ثابت کر دکھایا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ وہاب ریاض نے افغانستان کے خلاف ریورس سوئنگ بولنگ کا مظاہرہ بھی کیا جس پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم نے انھیں ٹیم میں شامل کیا ہے کیونکہ ہمیں فاسٹ بولنگ کے ساتھ ریورس سوئنگ چاہیے۔
سابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے سرفراز احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندیں استعمال ہو رہی ہیں یعنی ایک گیند سے 25 اوورز کروائے جاتے ہیں اور گیند اتنا پرانا نہیں ہوتا کہ ریورس سوئنگ ہو۔
انھوں نے کہا کہ اگر گیند ریورس سوئنگ ہوتی ہے تو امپائرز کو گیند تبدیل کر دینی چاہیے۔ سابق کرکٹر نے اس ورلڈکپ کا فیصلہ فاسٹ اور اسپن بولنگ کو کرنا چاہیے لیکن ریورس سوئنگ کو نہیں۔