Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے عابد علی اور فہیم اشرف کو انگلینڈ ہی روکا جائے گا جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بھی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ وہ بھی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائیں اور سرفراز کو انجری کی صورت میں رضوان فوراََ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کے باوجود فہیم اشرف پاکستان واپس آ چکے ہیں جبکہ محمد رضوان اور عابد علی نے انگلینڈ میں جم ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کینگروز کے خلاف سیریز محمد رضوان نے دو سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے پر سنچری بنائی تھی۔