Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 2020 اولمپکس کے دوران ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فنڈز میں کمی کی وجہ سے اسپورٹس فیڈریشن ان کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی۔ شعیب ملک نے انعام بٹ کو اولمپکس تک پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور انھوں نے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
انعام بٹ نے پاکستان کے لیے سات سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ شعیب ملک کے مطابق جو بھی اس فنڈ ریزنگ میں اپنا حصہ ڈالے گا وہ ثناء میر، حسن علی اور میری دستخط شدہ شرٹ جیت سکتا ہے۔ یہ فیڈ ریزنگ مہم مزید 96 دن جاری رہے گی جس کا ہدف 35,714 ڈالرز اکٹھے کرنا ہے۔