Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کرکٹرز معین خان اور وقار یونس نے ورلڈکپ ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کی حمایت کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں معین خان نے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ایک زبردست بولر ہیں۔ سابق کوچ نے کہا کہ ہماری بولنگ مشکلات سے دوچار تھی مگر اب وہاب ریاض، محمد عامر اور شاداب خان کی شمولیت سے ٹیم بہتر نظر آ رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں محمد عامر اور وہاب ریاض سودمند ثابت ہوں گے اور ہمیں انھیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ معین خان نے مزید کہا کہ جس طرح بیٹسمین پرفارم کر رہے ہیں اسی طرح اگر بولرز بھی فارم میں آ گئے تو کوئی شبہ نہیں کہ ہم ورلڈکپ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہوں گے۔
دوسری طرف وقار یونس نے بھی ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کی حمایت کی اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر ایک میچ ونر بولر ہے اگر وہ فارم میں آ گئے تو ٹیم میں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔