Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

SL Under-19 vs PAK Under-19

دورہ سری لنکا میں پاکستان انڈر-19 ٹیم فاتحانہ آغاز نہ کر سکی۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان انڈر-19 ٹیم کو 26 رنز سے شکست ہوئی۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز اسکور کیے۔ اوپنرز پرانا ویتھانا اور کے مشرا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پاکستان کے محمد وسیم، محمد جنید اور محمد طحہٰ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 48ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
حیدر علی نے 51 اور روحیل نذیر نے 47 رنز اسکور کیے۔ سری لنکن ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئ ہے۔ دونون ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔