Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے خود ہی ماضی میں کرنے والی بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کر لیا۔ اپنی کتاب میں مونٹی پنیسر نے انکشاف کیا کہ وہ بال ٹیمپرنگ کے لیے سن اسکرین، زِپ اور مِنٹس کا استعمال کرتے تھے۔ مونٹی پنیسر خود ایک اسپنر تھے مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ ریورس سوئنگ کے لیے کیا کرتے تھے۔
مونٹی پنیسر نے کہا کہ انھوں نے کیریئر میں جیمز اینڈرسن اور دیگر فاسٹ بولرز کے لیے ان سب چیزوں کا استعمال کیا اب چاہے لوگ اسے بال ٹیمپرنگ کہیں یا پھر کچھ اور یہ ان کی مرضی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب وہ انگلش ٹیم میں آئے تو انھیں فاسٹ بولرز کے لیے گیند تیار کرنے کا کام سونپا گیا اور فاسٹ بولرز پہلے ہی بتا دیا کرتے تھے کہ ہمارے ساتھ اگر بولنگ کرنی ہے تو پھر گیند کی ایک سائیڈ کی چمک برقرار رکھنی ہو گی۔