Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی۔ پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ورلڈکپ میں کھلاڑی اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے تاہم شروع میں آصف علی اور حارث سہیل کو اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ملی تھی۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی پی سی بی سے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی تھی جس پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی درخواست قبول کرتے ہوئے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑی 16 جون کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے بعد اپنے اہلخانہ کو انگلینڈ بلائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق دیگر ملکوں کے کرکٹرز کو بھی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹرز کیلئے بھی پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔