Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کسی بھی بولر کو ورلڈکپ کا دباؤ خود پر سوار نہیں کرنا چاہیے، ایک بولر کیلئے ضروری ہے کہ دماغی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ رہے اور پھر میچ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے جس کے بعد یقیناً ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بھی اسی منصبوبہ بندی کہ ساتھ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو کھلاڑی مزید ٹریننگ نہ کریں اور صرف پریکٹس کریں تاہم اس میگا ایونٹ میں وہی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرے گی جو جسمانی طور پر مکمل فٹ ہو گی کیونکہ تمام ٹیموں کو ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا ہے ٹھیک جیسے 1992 ورلڈکپ میں ہوا تھا۔