Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ان کی جگہ میگا ایونٹ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ فہیم اشرف نے ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد جنید خان کی طرح ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔
فہیم اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے جو منصوبہ بندی کی تھی میری زندگی اس انداز میں نہیں چل رہی بلکہ اللّٰہ نے میرے لیے جو منصوبہ بنا رکھا ہے اس کے تحت چل رہی ہے۔
انھوں نے لکھا کہ بےشک اللہ سب سے بہترین منصوبہ بنانے والا ہے اور آخر میں انھوں نے تمام نعمتوں کیلئے اللہ کا شکر بھی ادا بھی کیا۔ ورلڈکپ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود ہی فہیم اشرف کے اس خوبصورت پیغام پر شائقین نے انھیں خوب سراہا۔