ڈرامائی انداز میں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں الگ فارم میں نظر آئیں گے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار اس وقت دنیا کی خطرناک ترین ٹیم میں ہو رہا ہے، ہماری ٹیم نے انگلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی جس کا فائدہ یقینی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے دوران ہو گا۔ فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہیں لیکن یہ بولرز کو بھی خاصی مدد دیتی ہیں کیونکہ خشک وکٹوں پر آپ بہترین انداز میں ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں اور ہمیں ان کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ بھی اٹھانا چاہیے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں شائقین کی طرف سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے اور یہ ایک طرح سے ہمارے دوسرے گھر کی طرح ہے، ہم انگلینڈ میں ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔