Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ کی آمد آمد ہے۔ آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ کے کامیاب ترین بولرز پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا کے گلین میکگرا سب سے اوپر نظر آتے ہیں۔ گلین میکگرا نے 1996 سے 2007 تک ورلڈکپ میں 39 میچز کھیلے اور 71 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔ سری لنکا کے مرلی دھرن چالیس میچز میں 68 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وسیم اکرم نے 1987 سے 2003 تک پاکستان کے لیے 5 عالمی کپ کھیلے اور 38 میچز میں 55 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے چمندا واس چوتھے اور ظہیر خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں جو بولرز شرکت کریں ان میں سے کوئی بھی بولر ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی شامل نہیں ہے۔