Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو گزشتہ کچھ عرصے سے مڈل اوررز میں وکٹیں حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی یہی مسئلہ درپیش رہا۔ شاداب خان اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹیم کا مجھ پر انحصار ہے، میں مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش سے میچ بارش کی نذر ہونے سے اتنا فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم گزشتہ کافی عرصہ سے کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم ورلڈکپ کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ میں 10 اوورز میں 64 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔