Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کے دیوانوں کو عالمی کپ کا بےصبری سے انتظار ہے۔ وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے مگر اس دوران ہونے والی بارشوں سے کرکٹ شائقین پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کا اظہار انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔
ایک شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ یہ جدید دور ہے، آئی سی سی کو بارش کے حوالے سے کچھ اقدامات اٹھانے چاہیے، اگر یہ صورتحال فٹبال میں ہوتی تو اب تک فٹبال کی گورننگ باڈی کوئی مثبت قدم اٹھا چکی ہوتی۔
اس کے علاوہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ آئی سی سی کو گراؤنڈز میں "رین شیلٹرز" استعمال کرنے چاہیئں۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ یہ تجویز کس نے دی تھی کہ 2019 کا ورلڈکپ انگلینڈ میں منعقد کیا جائے؟ کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے دیکھنے میں آیا ہے کہ کرکٹ سیریز بارش سے متاثر ہوئی ہیں۔
کرکٹ شائقین نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بارش کے موسم میں اتنا بڑا ایونٹ انگلینڈ میں کیوں شیڈول کیا گیا جبکہ ایک اور فین نے کہا کہ بارشیں اس ورلڈکپ کا مزہ ضرور کرکرا کریں گی۔