Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے دعویٰ کیا ہے کہ بولنگ اٹیکس اس ورلڈکپ کا فیصلہ کریں گے۔ این چیپل کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے والی ٹیم عالمی کپ میں کامیابیاں حاصل کرے گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کا بولنگ اٹیک مکمل اور متوازن ہے۔
انگلینڈ کی بولنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کی ٹیم میں شمولیت سے بولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ این چیپل نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی بولنگ بھی بہتر نظر آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مستقل بنیادوں پر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ رہی ہے اور اس ورلڈکپ میں ان کی بیٹنگ نے ساتھ دیا تو یہ لوگ فائنل میں بھی پہنچ سکتے ییں۔