Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی تیاریوں سے مطمئن نظر نہیں آ رہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ عالمی کپ میں پاکستان کو سپورٹ کیا جائے یا نہیں۔ سابق وکٹ کیپر نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد میرا خیال ہے اگلے چھ ہفتوں میں آپریشن کلین اپ شروع ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ مجھ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے ٹیم کو ہر بار سپورٹ کر کے غلط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ میں ان کے بولرز نے کوئی خاص بولنگ نہیں کی بلکہ ہمارے بیٹسمینوں نے غلط شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں۔ راشد لطیف نے مزید کہا کہ میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں سرفراز کو چار نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔