آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین میکگرا نے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے بجائے میزبان ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ گلین میکگرا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم بہت مضبوط ہے، میری نظر میں وہ یہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں اور میرے خیال سے میگا ایونٹ میں انگلش ٹیم بہت شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ گلین میکگرا سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ پہلی دفعہ ہے کہ آپ اپنی روایتی حریف ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں؟ انھوں نے جواب دیا کہ شاید ہاں کیونکہ میں ساری زندگی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کچھ ٹیمیں پہلے 15 اور آخری 15 اوورز میں تیز کھیلتی ہیں لیکن انگلیںڈ کی ٹیم پورے پچاس اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتی ہے جس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔