Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان کی سنچری نے انھیں پوری قوم کا ہیرو بنایا اور ورلڈکپ میں بھی پاکستانی شائقین کرکٹ کی ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ عالمی کپ میں فخر زمان کو پاکستان ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔
فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نو بال سے میری پہچان بنی، فائنل میچ سے قبل مجھے خواب آیا تھا کہ میں نو بال پر آؤٹ ہوں گا اور وہ سچا ثابت ہوا تھا۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ جب میں آؤٹ ہوا تو بہت افسردہ تھا کیونکہ میں نے اپنے والدین سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس میچ میں اچھا کھیل پیش کروں گا لیکن نو بال نے میری قسمت بدل دی۔ انھوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت تھا اور اس سنچری کے بعد سے میں سے مشہور ہو گیا۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ اب میرے کندھوں پر زیادہ ذمہ داری ہے اور پوری کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کروں۔