انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے آئی سی سی کی ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے شاندار کام کا سلسلہ جاری ہے جس میں کھلاڑیوں سے انٹرویوز لینے کے ساتھ ساتھ وہ مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ روہت شرما سے ایک مختصر انٹرویو میں کافی سوالات پوچھے گئے جس کے جواب انھوں نے تیزی سے دیے۔ روہت شرما سے سوال کیا گیا کہ سب سے برا کھلاڑی کون ہے جس کے ساتھ آپ نے کمرہ شیئر کیا ہو؟ انھوں نے اپنے ساتھی اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کا نام لیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ ٹیم کا کون سا کھلاڑی سب سے زیادہ سیلفیاں لیتا ہے تو روہت شرما نے ہاردک پانڈیا کا نام لیا۔ روہت شرما سے سوال کیا گیا کہ ٹیم کا کون سا کھلاڑی جم میں زیادہ وقت گزارتا ہے تو انھوں نے کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم کا سے برا ڈانسر ہاردک پانڈیا ہے۔