Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے تقریباََ ہر ریکارڈ پر ہی آسٹریلیا کا قبضہ نظر آتا ہے اور سب سے بڑے اسکورز کی بات کریں تو یہاں بھی آسٹریلیا ہی آگے ہے۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکور 2015 کے عالمی کپ میں بنا جب آسٹریلوی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 417 رنز بنا ڈالے۔
بھارت نے 2007 کے میگا ایونٹ میں برمودا کے خلاف 413 رنز اسکور کیے جو ورلڈکپ میں اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے 2015 میں آئرلینڈ کے خلاف 411 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 408 رنز اسکور کیے۔
اب تک ورلڈکپ میں صرف چار مرتبہ ہی چار سو کا ہندسہ عبور ہو سکا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے اسکور کی بات کریں تو شاہینوں نے 2007 میں زمبابوے کے خلاف کنگسٹن میں 349 رنز بنائے جو اب تک پاکستان کا میگا ایونٹ میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ انگلینڈ کی پچز کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ اس ورلڈکپ میں بڑے ٹوٹل کے مزید ریکارڈز قائم ہوں گے۔