Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی انڈر-19 ٹیم کے لیے کوچ ڈھونڈنے میں مصروف ہے مگر پی سی بی کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔ بھارت نے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو لا کر ایک کامیاب تجربہ کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی اس کوشش میں اس حوالے سے اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کے بعد سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ بھی پی سی بی کے معاملات طے نہیں ہو سکے۔
سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے بات چیت کا آغاز کیا جو کئی روز چلتی رہی۔ مدثر نذر خود بھی محمد یوسف کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار ایک انٹرویو میں کر چکے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملات وقت کے معاملے پر طے نہیں ہوئے۔
محمد یوسف سال کے 365 دن دستیاب نہیں ہیں۔ ‏محمد یوسف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے خود دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن اب معاملات طے نہ ہونے پر پی سی بی دیگر کرکٹرز سے رابطہ کرے گا۔