Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عباس ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سیزن میں بھی انھوں نے لیسسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد عباس اس سیزن میں بھی لیسسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ڈربی شائر کے خلاف میچ میں ایک بار پھر انھوں نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
محمد عباس نے 17 اوورز میں صرف 38 رنز دیے اور تین اہم شکار کیے۔ ان کی اس شاندار بولنگ کے باعث ڈربی شائر کی ٹیم صرف 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں لیسسٹرشائر کی دو وکٹیں بھی صرف 18 رنز پر گر گئیں۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن محمد عباس اکتوبر تک فارغ ہیں کیونکہ قومی ٹیم نے اپنی اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف کھیلنی ہے۔
#Pakistan#Derbyshire#Leicestershire