Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ مارک ووڈ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور میدان میں واپس نہیں آئے تھے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید وہ انگلینڈ کو ابتدائی میچز کے لیے دستیاب نہ ہوں۔
انجری کے بعد مارک ووڈ کے ایکسرے کروائے گئے جس میں ظاہر ہوا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے جس کے بعد بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ ورلڈکپ میں انگلش ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ورلڈکپ میں خاصی اہمیت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 30 مئی کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔