Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنے ہم وطن فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ کگیسو رباڈا کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، ان میں قدرتی صلاحیت موجود ہے اور وہ سب کچھ خود سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیل اسٹین نے کہا کہ رباڈا ایک اچھے ایتھلیٹ بھی ہیں، ان میں اسپرنٹر اور باسکٹ بال پلیئر بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
ساؤتھ افریقہ کی تاریخ کا بہترین بولر بننے کی صلاحیت پر ڈیل اسٹین نے کہا کہ ہمیں رباڈا کا کسی سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے، ہر بولر مختلف ادوار میں کھیلا ہے اور ویسے بھی اعدادوشمار کی بناء پر ایک بہترین بولر کا دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ کگیسو رباڈا ایک بہترین بولر ہے اور اس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔