Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ انگلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے استقبال سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے انگلینڈ میں بہت زیادہ تعداد میں پاکستانی رہتے ہیں جو قومی ٹیم کو سپورٹ بھی کرتے ہیں اور انہی کی سپورٹ سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ جب انگلینڈ میں کھیلتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں جبکہ شائقین کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بھی بڑھتا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سیریز کے حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جو پچز بنائی گئی تھیں ایسی پچز پر ہم نے آج تک نہیں کھیلا۔
محمد حفیظ نے مزید کہا وہ پچز بولرز کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھیں اب دیکھنا ہو گا کہ ورلڈکپ میں کیسی پچز بنائی جاتی ہیں۔