Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں جہاں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 7 مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ 3 مرتبہ فتح قومی ٹیم کے نام رہی۔ 1975 سے 1983 تک پاکستان کو ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔
1987 میں قومی ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ 1999 اور 2011 میں بھی پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری ورلڈکپ مقابلے میں قومی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ورلڈکپ 2015 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 310 رنز کا ہدف دیا تھا اور قومی ٹیم صرف 150 کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ ٹرینٹ برج کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔