Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ میزبان ٹیم انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کا ریکارڈ دیکھا جائے تو اب تک مقابلہ برابری کا رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 6 میچز کھیلے گئے ہیں جہاں تین مقابلے انگلش ٹیم کے نام رہے جبکہ تین میں ساؤتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ اور پروٹیاز کے درمیان ورلڈکپ میں پہلا مقابلہ 1992 میں ہوا جہاں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 1992 میں ہی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پھر ٹکرائیں اور انگلینڈ ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے باعث سیمی فائنل میں بھی پروٹیاز کو شکست سے دو چار کیا۔ 1996، 1999 اور 2007 کے ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ نے مسلسل انگلینڈ کو شکست دی۔ آخری مرتبہ 2011 میں دونوں ٹیمیں سامنے ہوئیں جہاں انگلینڈ نے میدان مارا تھا۔