Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین روس ٹیلر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سے متاثر ہو گئے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں روس ٹیلر کا کہنا تھا کہ کرس گیل 39 برس کی عمر میں ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں تو وہ بھی کھیل سکتے ہیں۔ روس ٹیلر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کامیاب مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں۔ وہ 35 برس کی عمر میں اپنا چوتھا ورلڈکپ انگلینڈ میں کھیلنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ابھی کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان کی فٹنس بہتر ہے آئندہ چند برسوں میں کیا ہو گا وہ نہیں جانتے لیکن ان کے ذہن میں کرس گیل ہیں جو 39 برس کی عمر میں 5واں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں۔ روس ٹیلر بھی اگلے ورلڈکپ میں 39 برس کے ہوں گے اور ممکن ہے کہ وہ بھی گیل کی طرح پانچواں ورلڈکپ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔