Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی اس ورلڈکپ کو تاریخ کا بہترین میگا ایونٹ بنانے کے لیے پرامید ہے۔ ورلڈکپ کا 12واں ایڈیشن 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ اس ورلڈکپ کو اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق ٹورنامںٹ ابتداء سے پہلے ہی ہٹ ہو گیا ہے اور اب تک ٹکٹس کے لیے تقریباََ تیس لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، کچھ میچز ایسے ہیں جس میں ٹکٹس کے لیے چار، چار لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ صرف فینز کی حیثیت سے ورلڈکپ کامیاب نہیں ہو گا بلکہ اس ورلڈکپ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ میگا ایونٹ بہت دلچسپ ثابت ہو گا۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی پر 2016 سے کام ہو رہا ہے اور امید ہے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔