Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بڑی پیشگوئی کر دی۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈکپ کا ابتدائی اسکواڈ منتخب کرتے ہوئے انضمام الحق کو آئیڈیا نہیں تھا کہ اتنے بڑے اسکور ہو جائیں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ ورلڈکپ بیٹسمینوں کا ہو گا اور ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے، پاکستان اور بھارت کے پاس تین، تین اسپنرز ہیں اس لیے تھوڑی بچت ہو سکتی ہے جبکہ وہاب ریاض کی شمولیت سے قومی ٹیم میں فرق پڑے گا۔ شعیب اختر نے بتایا کہ وہاب ریاض سے ٹیم مینجمنٹ ناراض تھی مگر اب مینجمنٹ کو ان کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ سرفراز احمد کو مصباح الحق بننے سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے دماغ کا استعمال کر کے فیصلے کرنے چاہیئں، اگر سرفراز احمد نے اپنے دماغ سے فیصلے کیے تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے جبکہ میگا ایونٹ میں انگلینڈ کو پاکستان شکست دے گا۔